جمعہ 26 دسمبر 2025 - 13:19
صدر علمائے مکتبِ اہل بیتؑ کا دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کا دورہ / مختلف امور پر گفتگو اور رہنمائی

حوزہ / صدر علمائے مکتبِ اہل بیتؑ اور سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرضا، اسلام آباد قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ کے دفتر تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر علمائے مکتبِ اہل بیتؑ اور سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرضا، اسلام آباد حجت الاسلام والمسلمین سید حسنین گردیزی نے بروز بدھ بتاریخ 24 دسمبر 2025ء مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم حجت الاسلام آقای سید ذیشان حیدر الحسنی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

گفتگو کے دوران صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور ان کی کابینہ نے پاکستان میں موجود علمائے مکتب اہل بیتؑ کی موجودہ فعالیت، دینی و سماجی کردار اور حالاتِ حاضرہ سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی علمی، فکری، تنظیمی اور سماجی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صدر علمائے مکتبِ اہل بیتؑ کا دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کا دورہ / مختلف امور پر گفتگو اور رہنمائی

حجت الاسلام آقای سید حسنین گردیزی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی کارکردگی، تنظیمی نظم اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت اور اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ قم میں موجود پاکستانی طلاب کا منظم اور بامقصد کردار آئندہ پاکستان میں درپیش دینی، سماجی اور سیاسی چیلنجز سے نمٹنے میں نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے اس امر پر خصوصی تاکید کی کہ حوزہ علمیہ قم میں زیرِ تعلیم طلاب کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں، ان کی فکری و سیاسی تربیت پر توجہ دی جائے اور انہیں ابھی سے پاکستان میں موجود مسائل اور ذمہ داریوں کے لیے آمادہ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملتِ تشیع اور مکتب اہل بیتؑ کی بہتر خدمت کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha